لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت بھائی چارے سے رہیں اور تجارت کو بڑھائیں تو خطے میں امن و استحکام ہی نہیں خوشحالی بھی آئے گی۔
اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی سینماوں میں بھارتی فلموں کی نمائش سے بہت خوشی ہوتی ہے۔
خواہش ہے کہ پاکستانی فلمیں بھی بھارتی سنیماوں میں دکھائی جائیں۔ پاکستانی فلم خدا کے لئے دنیا کی ٹاپ فائیو فلموں میں سے ایک ہے۔ نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی نئی فلم کا پریمیئر پاکستان میں ہو۔