دھرم شالا (جیوڈیسک) دھرم شالا میں ہونے والے مظاہروں کے بعد پاک بھارت میچ موہالی یا کولکتہ منتقل کیے جانے کا امکان ہے، قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ آج وزیر داخلہ چودھری نثار کریں گے۔
ہماچل پردیش کی کانگریسی حکومت نے پاک بھارت میچ پر خوب سیاست کی، اعلی حکام نے بی جے پی کو نیچا دکھانے کے لیے پاکستانی سکیورٹی ٹیم سے ملاقات ہی نہیں کی۔ دھرم شالا میں ہونے والے مظاہروں نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا۔
سکیورٹی ٹیم کی وزارت داخلہ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بی جے پی کی مرکزی حکومت سے سکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسرا آپشن پاک بھارت میچ کو دھرم شالا سے موہالی یا کولکتہ منتقل کرنے کا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو وینیو پر تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، گرین شرٹس کی میگا ایونٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ آج وزیر داخلہ چودھری نثار کریں گے۔