لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتیں رضا مند ہیں۔ بدقسمتی سے حکومتیں ٹوٹنے کے بعد پچھلے معاہدے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
قومی آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کر سکیں لیکن ردھم میں آنے میں ایک ماہ کا عرصہ لگے گا جس کے بعد وہ بورڈ کو دستیاب ہوں گے۔
دوسری جانب کرکٹر محمد عامر نے پابندی اٹھنے کے بعد شاہ فیصل کلب کے ساتھ کلب کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے بعد محمد عامر نے ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ لاہور میں شاہ فیصل کلب کی طرف سے شاہ کمال کلب کے خلاف پہلا میچ کھیلا۔
انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے جیتے۔ محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کافی مشکل ہوتی ہے۔ اس میں پانچ چھ گھنٹے گزار کر ایڈ جسٹ کر لیا جائے تو انٹرنیشنل کرکٹ آسان ہو جاتی ہے۔