سڈنی (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں 15 فروری کو شیڈول ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں انتہائی مہنگے داموں آن لائن فروخت ہونے لگیں۔
یہ اپنی اصل قیمت سے 20 گنا زیادہ نرخوں پر بیچی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اب تک ایسی ٹکٹیں فروخت ہونے کے 60 کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق پاک بھارت میچ سے ہے۔ ایڈیلیڈ میں شیڈول مقابلے کی ٹکٹ 400 ڈالر تک فروخت کی جارہی ہے۔