پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات دونوں ملکوں کیلئے خوش آئندہے، تجزیہ کار

Pakistan, India

Pakistan, India

کراچی (جیوڈیسک) تجزیہ کاروں نے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کو دونوں ملکوں کے لیے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محض ایک ملاقات کافی نہیں، مسائل کے حل کے لیے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ مودی نواز ملاقات سے زیادہ توقعات قائم کرنا ٹھیک نہیں، محض ایک ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان معاملات سلجھانے کے لیے کافی نہیں، ماضی میں بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، لیکن پھر مفاہمت کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔

سلمان بشیر نے کہا کہ مودی اپنی انتخابی مہم میں پاکستان مخالف ایجنڈے کا پرچار تو ضرور کرتے رہے ہیں لیکن کرسی سنبھالنے کے بعد وہ جان گئے ہیں کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خطے کا استحکام ضروری ہے۔