نئی دلی (جیوڈیسک) پاک بھارت کرکٹ میچ نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفت میں لیا ہوا ہے۔ ایسے میں بھارتی وزیر اعطم سے بھی چپ نہ رہا گیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بول پڑے۔
اپنے ٹویٹ میں بھارتی کپتان اور ٹیم کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ دھونی کی کپتانی پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور انھیں کیپٹن کول قرار دیا۔ انہوں نے پوری کرکٹ ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی کو ذاتی طور پر ٹویٹ کیا اور حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی۔
لگتا ہے نریندرا مودی بھی بھارتی ٹیم کے کم مورال کی وجہ سے پریشان ہیں تبھی تو ہر کھلاڑی کی ہمت بڑھا رہے ہیں۔ ویرات کوہلی کے نام ٹویٹ مٰیں ایک اور ڈبل سینچری کی فرمائش کر ڈالی۔ شھیکر دھون کو وکٹ پر ٹھہرنے اور ٹیم کو اچھا آغاز مہیا کرنے کا کہا۔
سریش رائنہ سے چھکوں کی فرمائش اور ایشون سے شاندار سپن بالنگ کی فرمائش بھی کی۔