کراچی (جیوڈیسک) اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی مارکیٹ ختم ہورہی ہے ،ہمیں اپنی فلموں کو معیاری اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہوکر اپنی فلموں کی حکمرانی قائم کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اب مسلسل بھارتی فلموں کے فلاپ ہونے سے پاکستان میں بھارتی فلموں کی مارکیٹ ختم ہورہی ہے ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھاکر اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے کچھ بے مقصد فلمیں بناکر بہت نقصان اٹھایا ہے اب ہمیں عالمی معیار کی فلمیں بنانا ہوں گی۔