واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے کہا پاکستان اور بھارت کو آپس میں مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات خطے میں بہتری لائیں گے اور بہتر تعلقات مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
پاکستان دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دے چکا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور ان دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کو مزید کارروائی کرنا ہو گی۔
جان کربی نے بریفنگ میں مزید کہا کہ گوانتاناموبے میں قید 5 قیدیوں میں سے 3 پاکستانی قیدیوں کو 6 ماہ کے بعد ریویو بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا امریکا گوانتاناموبے جیل کو بند کرنے کے فیصلے پر قائم ہے لیکن امریکی سیکورٹی ہمارے لیے پہلی ترجیح ہے۔