نئی دلی (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کی وزارت تجارت کے مذاکرات آج سے نئی دلی میں شروع ہورہے ہیں۔
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری تجارت قاسم نیاز بھارت پہنچ چکے ہیں جو آج اپنے بھارتی ہم منصب ایس آر راوٴ سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی امور زیر غور لائے جائیں گے۔
پاکستانی وزیر مملکت تجارت اور ٹیکسٹائل خرم دستگیر بھی 16 جنوری کو بھارت پہنچیں گے جہاں وہ جنوبی ایشیا کی بزنس لیڈر کانفرنس میں پاکستانی وفد کی نمایندگی کریں گے۔ خرم دستگیر 18 جنوری کو اپنے بھارتی ہم منصب آنند شرما سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت میں اضافے سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔