اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات بہت جلد طے کی جائےگی۔ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سےقبل نتائج اخذ نہیں کیے جانے چاہئیں۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ملٹری سمیت مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں، باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملوں کی تحقیقات جاری ہے ۔باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سےقبل نتائج اخذ نہیں کیے جانے چاہئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات بہت جلد طے کی جائےگی، ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے پاک ایران تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
ایران پر بینکنگ ٹرانزیکشنز کے خاتمے سے دیگر پابندیوں کے خاتمے سے، ہمارا ایران کے ساتھ تجارت سمیت دیگر کئی شعبوٕں میں تعاون بڑہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ داعش کی پاکستان میں منظم موجودگی نہیں۔