لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز اگلے سال دسمبر میں ہوگی بی سی سی آئی کو بھارتی حکومت سے گرین سگنل مل گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز اگلے سال دسمبر میں ہوگی اور سیریز یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے تاہم سیریز کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سے قانونی معاہدہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے بی سی سی آئی کو بھی بھارتی حکومت سے گرین سگنل مل چکا ہے جبکہ دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان فیوچرٹور پروگرام کے لیے دبئی میں دستخط ہوچکے ہیں جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان 5 سال میں 6سیریز کھیلی جائیں گی۔