پاکستان بھارت سے مذاکرات نہیں روکنا چاہتا، مل کر امن کو فروغ دینا چاہئے، عبدالباسط

Abdul Basit

Abdul Basit

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، خارجہ پالیسی کا مقصد امن کا فروغ ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ نائن الیون کی بعد کی صورتحال کے باعث پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔افغانستان میں قیام امن کے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا ہے۔دہشت گردی کے باعث پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن ہو رہا ہے۔پاکستان اور بھارت کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تصادم کی بجائے امن کو فروغ دیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا عمل رکے۔پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تاریخی کام انجام دے رہی ہے۔