پاکستان نے بھارت سے گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد چائے درآمد کی

Tea

Tea

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان نے بھارت سے اپریل سے نومبر کے دوران 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی چائے کی پتی درآمد کی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1 کروڑ ڈالر مالیت کی پتی بھارت سے درآمد کی گئی تھی۔

پاکستان سالانہ 34 ارب روپے کی چائے امپورٹ کرتا ہے جبکہ ایک سال کے دوران عالمی سطح پر فی ٹن چائے کی قیمت 100 ڈالر اضافے سے 370 ڈالر تک پہنچ جانے سے مقامی مارکیٹ میں یہ مہنگی ہو چکی ہے۔

ریٹیل سطح پر 900 گرام چائے کا ڈبہ 570 روپے سے بڑھ کر 820 روپے کا ہو گیا ہے۔