پاکستان کا ہر فرد 1 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض

Debt

Debt

کراچی (جیوڈیسک) معیشت کا پہیہ چلانے کی خاطر گزشتہ کئی دہائیوں سے آنے والی حکومتیں نئے قرضوں کا بوجھ عوام پر چھوڑ جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کے بیرونی اور مقامی قرضوں کا حجم 24 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضے جو سال 2013ء میں 61 ارب ڈالر تھے جو چار سال میں 22 ارب ڈالرز اضافے سے 83 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں، یعنی ہر سال بیرونی قرضوں میں ساڑھے 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب جون 2013ء میں مقامی قرضوں کا حجم جو 9 ہزار 800 ارب روپے تھا، چار سال میں 15 ہزار 300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، مقامی اور بیرونی قرضوں کو دیکھتے ہوئے اس وقت پاکستان کا ہرفرد لگ بھگ 1 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہے۔