پاک انڈونیشیا کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے کو فعال بنانے پر اتفاق

Trade

Trade

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے کو فعال بنانے پر اتفاق ہو گیا، عملدرآمد کل سے ہو گا۔ وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے کو آپریشنل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

معاہدے پر عملدرآمد کل سے شروع ہو جائیگا، معاہدے کے تحت دونوں ممالک اشیا کی درآمد و برآمد ترجیحی رعایتی نرخوں پر کرینگے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت دیگر اشیا کے علاوہ پاکستانی کینو کو بھی جکارتہ پورٹ تک رسائی مل گئی۔