پاک انڈونیشیا تجارت میں 60.85 فصد کا اضافہ

Trade

Trade

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین گذشتہ 6 سال کے دوران مجموعی تجارت میں60.85فصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انڈونیشیئن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر الہامی الیاس کے مطابق مالی سال 2004-05 کے دوران پاکستان اورا نڈونیشیا کی باہمی تجارت کا حجم 645.3 ملین ڈالر تھا جو مالی سال2011-12 میں بڑھ کر1.38 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس طرح 6 سال کے قلیل عرصہ میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں 60فیصد سے زائد اضافہ ہوا، دونوں ممالک کے تاجر اور صنعتکار برادری کے روابط کو فروغ دے کر باہمی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے، جس سے برادر اسلامی ممالک کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔