پاکستان کا صنعتی ترقی کی جانب سنجیدہ ہونا بھارت کو کھٹک رہا ہے۔شاہ اویس نورانی

Karachi

Karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی پاک چین معاشی راہداری، گوادر پورٹ کا بننا اور پاکستان کا صنعتی ترقی کی جانب سنجیدہ ہونا بھارت کو کھٹک رہا ہے۔

بھارت اپنے جنگی جنون اور معاشی شکست کو چھپانے کے لئے کمزور اور چھوٹے ممالک پر حملہ کر کے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا ہے، دشمن ملک کو کم از کم اپنے قد کاٹھ کے ملک کے سامنے آنا چاہیے، کشمیر اور میانمر سے ڈرنے ولا پاکستان کو کس منہ سے دھمکی دے رہا ہے، بلوچستان میں شروع ہونے والا آپریشن ضرب عضب پاکستان میں بھارتی مداخلت کو یکسر ختم کردے گا،رینجرز سے استدعا ہے کہ کراچی کے ٹارگٹ کلرز او ربھتہ خوروں پر خصوصی نظر رکھی جائے، بھارت سے سرحدوں پر جنگ آسان ہے مگر آستین کے سانپ اندرونی جنگ کر رہے ہیں۔

کراچی میں ایک مہینے میں تین ڈی ایس پی اور ایک انسپکٹر کا قتل، سانحہ سفورہ، اور دیگر واقعات ایک ہی کڑی سے ملتے ہیں، مدینہ منورہ سے واپسی کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ بھارت امریکی شہ پر پلنے والا وہ بگڑا ہوا بچہ ہے جو بار بار مار کھانے کے باوجود اپنی ضد سے پیچھے نہیں ہٹتا ہے، ، شدت پسند ہندو بنیے اور مغربی یلغار کے خلاف الجہاد کا فتویٰ علامہ فضل الحق خیر آبادی نے 1857 میں دے دیا تھا جو آج تک نافذ العمل ہے۔

کہیں ایسا نہ کہ ایک اختتامی جنگ شروع ہوجائے اور بھارت میں محسور بیس کڑور مسلمان عظیم پاکستان میں آزاد ہوجائیں، جب گیدر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی جانب رخ کرتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا کرپٹ ملک جس کی آدھی سے زیادہ فوج نفسیاتی امراض کا شکار ہے ، و ہ پاکستان کو دھمکی دینے سے پہلے اس بات پر توجہ دے کر اس کی فوج کتنے دن تک جنگ لڑ سکے گی، پچھلا ریکارڈ سترہ دن کا ہے، جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جماعت اہل سنت، انجمن طلبہ اسلام، انجمن نوجوانان اسلام اور فدایان ختم نبوتۖ کے کارکنان، ہمدردان اور ذمہ داران ہر کڑے وقت میں پاکستان کی حفاظت کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔

جاری کردہ انچارج میڈیا سیل جمعیت علمائے پاکستان
http://facebook.com/NooraniMediaCellPk
http://juppakistan.wordpress.com