پاکستان میں انڈسٹریل پارک

Pakistan Industrial Park

Pakistan Industrial Park

تحریر : جاوید صدیقی
دنیا بھر میں اکتیس سے زائد ممالک میں انڈسٹریل پارک موجود ہیں ، انڈسٹریل پارک دراصل بیرون ملک کے سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور حکومتی نمائندگان کے تحفظ کیلئے محفوظ اور بہتر جگہوں پر بنائے جاتے ہیں ،انڈسٹریل پارک کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ موزوں جگہ ایئر پورٹ سے منسلک زمین ہوتی ہے کیونکہ ایئر پورٹ کے احاطے میں ہوٹل بھی موجود ہوتے ہیں جہاں بیرون ملک سے آئے ہوئے خریدار ٹھہرتے ہیں اور اپنی مطلوبہ ضروریات کے تحت انڈسٹریل پارک سے خریداری کرکے اگلی ہی فلائٹ سے واپس بھی باآسانی چلے جاتے ہیں،انڈسٹریل پارک عام طور پر اُن مقامات پر تیار کیا جاتا ہے جہاں سیاسی و معاشرتی ہجوم سے دور رہا جائے ،جہاں سیاسی احتجاج اور معاشرتی و مذہبی رسومات و تقریبات کے اثرات سےمتاثر نہ ہوسکیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاسی احتجاج اورہڑتالیںہوتی رہتی ہیں جبکہ مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مذہبی تقریبات کی وجہ سے بھی بیرون مالک کے خریدار پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

ایئر پورٹ کے احاطے کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ خریدار اپنی مطلوبہ اشیا کا آرڈر دیکر اگلی فلائٹ سے واپس ہوجائے اور کم وقت میں اپنا مقصد حاصل کرکے وقت کا ضیاع ہونے سے بچایا جاسکے۔لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ لازماًایئر پورٹ ہی ہو لیکن یہ جگہ یا شہر ایسا ضرور ہوجہاں مکمل امن و امان اور تحفظ پایا جائے۔۔۔۔!! معزز قائرین! فیصل آباد میں چین نے انڈسڑیل پارک منصوبے پر دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کی، اس پروجیکٹ سے صنعتی ترقی کا خواب عملی تصویر کا روپ دھارہی ہے،چینی صنعتکاروں کی چونیاں میں دو ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری سے صنعتی ترقی کے وژن کی تکمیل کو بھرپور سپورٹ مل رہی ہے۔

رچنا انڈسٹریل پارک میں ون ونڈو آپریشن کے تحت صنعتکاروں کو تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں، پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے سرگودھا میں سوایکڑ پر ایک انڈسٹریل پارک بنایا ہے،اس انڈسٹریل پارک کا مقصد صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کرنا ہے۔۔!! وفاقی حکومت نے سندھ میں بھی انڈسٹریل پارک بنانے کیلئے غور شروع کردیا اس کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے کی زمین کو مختص کیا ہے کیونکہ کراچی میں آئے روز ہڑتالوں، جلسوں جلوس، دہشتگردی کے باعث انڈسٹریل پارک کو ایئرپورٹ کے احاطے میں تیار کرنے کا ارادہ رکھا گیا ، فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی۔

Pakistan and China

Pakistan and China

پاکستانی ماہرین کو چائنا کا بھی دورہ کرایا گیا کہ کراچی میں کس طرح اور کس نوعیت کاانڈسٹریل پارک تیار کیا جائے، یہ پروجیکٹ پر بحث اور میٹنگ گزشتہ دو سالوں سے جاری ہیں لیکن تیاری اور بجٹ کے معاملات ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں، کراچی میں انڈسٹریل پارک کی پاکستان کے دیگر شہروں سے زیادہ اشد ضرورت ہے ،اس معاملے میں سندھ حکومت کی جانب سے عدم دلچسپی بھی اس پروجیکٹ کی سستی کا باعث بنی ہوئی ہے حکومت سندھ کو بھی کراچی میں انڈسٹریل پارک کیلئے وفاقی حکومت کو دباؤ میں لینا چاہیئے، سندھ اور بلخصوص کراچی کے تمام سرمایہ کاروں کا مطالبہ ہے کہ کراچی میں ایئرپورٹ کے احاطے میں انڈسٹریل پارک کی تعمیر کو جلد از جلد یقینی بنایا جائےتاکہ دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ اور بلخصوص کراچی بھی ترقی کے اس سفر میں آگے بڑھ سکے، کراچی میںانڈسٹریل پارک کے قیام سے جہاں صنعتی اداروں کو بےشمار فائدے حاصل ہونگے وہیں روزگار کے بھرپور دروازے بھی کھلیں گے۔۔۔!!

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا کاروباری اور صنعتی شہر بھی ہے،ایوان صنعت و کاروبار اور سائٹ انڈسٹریز کی جانب سے بھی کراچی میں انڈسٹریل پارک کی اہمیت اور ضرورت کا مطالبہ کیا ہےکہ کراچی میں فی الفور تیار کیا جائے۔ تجارتی حلقوں کے مطابق کراچی میں انڈسٹریل پارک کی تعمیر میں تاخیر سے سی پیک منصوبے کے فوائد حاصل نہیں ہوسکیں گے کیونکہ انڈسٹریل پارک میں آڈر ملنے کے بعد ترسیل کا عمل چائنا راہداری کے ذریعے ہی کیا جائیگا۔۔۔!!

معزز قائرین! بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز جو کہ ہر سال کراچی کے گنجان علاقے حسن اسکوائر میں منعقد کیا جاتا ہے ،انڈسٹریل پارک سے یہ نمائش بھی موزوں جگہ منتقل ہوجائیگی جس سے نہ ٹریفک میں خلل پیدا ہوگا اورنہ ہی شہری پریشان ہونگے،سن دو ہزار دو سے شروع ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز نے وقت کے ساتھ ساتھ جہاں مقبولیت حاصل کی ہے وہیں اس میں نت نئے جدید پاکستانی ہتھیار وں کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے احاطے میں تیار ہونے والےفائیو اسٹار ہوٹل سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا اور بیرون ملک سے آنے والے مندوبین، وفود، سفارتکارو دیگر اہم شخصیات کیلئے سیکیورٹی کا مسلہ بھی حل ہوجائیگا اور عوام سیکیورٹی کے سبب کئی کئی گھنٹوں روڈ بلاک کے جھنجھٹ سے بھی آزاد ہوجائیگی۔ سب سے بڑھ کر ایئر پورٹ کے وسیع و عریض اراضی پر قائم انڈسٹریل پارک اور ہوٹلز سے کراچی مزید ترقی کی جانب رواں دواں ہوگا اور پاکستانی مصنوعات کی فروخت کیلئے آسان اور بہتر مواقع بھی مل سکیں گے۔

PPP

PPP

اب دیکھنا یہ ہے کہ سندھ حکومت جو سندھ کی ترقی اور عوامی حکومت کا دعویٰ کرتے تھکتی نہیں اور ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کا رونا روتی ہیں سندھ اور بلخصوص کراچی کی عوام سندھ حکومت سے سوال کرتی ہیں کہ وہ تعمیری امور پر کام کیوں نہیں کرتے عوام کے ایک بڑے حلقے کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں تقریر نہیں تقدیر چاہیئے، عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقاریر وہ ہر جمعہ کو سننتے ہیں کون ہے جو پاکستان اور بلخصوص سندھ کی تقدیر بدلے، کون ہے جو محمد بن قاسم کی طرح نظام جاری کرے، سندھ کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی سے سوال کرتی ہے کہ وہ کئی سالوں سے سندھ حکومت کے اقتدار پر برجمان رہی ہے اور اب بھی ہے پی پی پی کی جانب سے اربوں کھربوں ٹیکس کی وصولی کے باوجود کراچی سمیت سندھ بنجر کی حالت میں ہے۔

کراچی کی عوام نے پاک آرمی سے امید رکھی ہے کہ وہ شاہراہ فیصل کی توسیع اور وسیع کیلئے دونوں جانب کی روڈ کو چوڑھا کرنے کیلئے پاکستانی عوام کی سہولت کیلئےاپنی جگہ کو بیس بیس فٹ پیچھے کرتے شکریہ کا موقع دیں گے ، کراچی کے عوام نے خواہش ظاہر کی ہے کہ شاہراہ فیسل انتہائی مصروف اور اہم ترین ہے جس کو مزید چوڑا کرنے سے روز بروز رش ہونے کا عمل بھی ختم ہوجائیگا ، پاک افواج نے ہمیشہ پاکستانی عوام کیلئے قربانیاں دیں ہیں شاہراہ فیصل کو وسیع کرنے میں بھی اپنا بڑا ظرف کا مظاہرہ پیش کریگی۔۔۔!! معزز قائرین! جو شہری کراچی سے تعلق رکھتے ہیں وہ اس شاہرہ کی افادیت کو با خوبی جانتے ہیں یہ وہ شاہراہ ہے جہاں سے قائد اعظم محمد علی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا راستہ ہے۔

یہاں سے گورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس، فائیو اسٹار ہوٹلز،ریلوے اسٹیشن،جناح اسپتال، مرکزی بینک کے دفاتر اور پاک آرمی کے تمام اہم ترین دفاتر کے راستے ہیں ، یہ شاہراہ اگر چوڑی اور کشادہ کردی جائے تو روڈ بلاک سے جو ڈاکہ زنی کی واردات ہوتی ہیں وہ بھی ختم ہوجائیں گی، اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سندھ حکومت کو یکجا ہوکر پاک آرمی سے درخواست بھی کرنی چاہیئےتاکہ ان کی درخواست پر پاک آرمی تعاون کرسکے اور عوام کیلئے شاہراہ فیسل کو کشادہ کرنے کیلئے ممکن اقدامات کرنے چاہیئے،اس شاہراہ سے براہ راست انڈسٹریل پارک کو بھی فائدہ حاصل ہو سکے گا۔۔۔ ۔۔!!پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ۔۔۔!!

Javeed Sadiqui

Javeed Sadiqui

تحریر : جاوید صدیقی
ای میل: Journalist.js@hotmail.com
رابطہ: 03332179642 & 03218965665