کراچی (جیوڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ نے پراجیکٹ منیجمنٹ کے حوالے سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ جس میں ماہرین نے پراجیکٹ منیجمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پراجیکٹ منیجمنٹ۔ نظریہ سے عمل تک کے نام سے منعقدہ اس سیمینار کا مقصد پراجیکٹ منیجمنٹ میں چار مہینے کا ڈپلومہ مکمل کرنے والے چھبیسویں بیچ کے کامیاب شرکا کو اسناد دینا تھا۔ سیمینار میں مقررین نے منیجریل مہارت، پروجیکٹ اورآپریشنز سے متعلق پیشہ وارانہ رابطہ کاری اور اسی طرح کی دیگرمہارت کو اپنانے کے حوالے سے تجربات پر تبادلہ خیال کیا اور ان طریقہ کار سے آگاہ کیا جن سے اس مہارت پر عبور حاصل کیا جاتا ہے۔
پروگرام کے مہمان خصوصی انجینئر ایم اے جبار تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں شبیہ رضوی، رضا عثمان اور طلحہ بن مسعود شامل تھے۔ پِم کے ڈائریکٹر عابد حسین صابری اور چیف منیجمنٹ کونسلر عامر پراچہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔