لاہور (جیوڈیسک) طاہر القادری نے ملتان میں تحریک قصاص ریلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں حکمرانوں پر تنقید کے خوب نشتر چلائے۔ سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا پاکستان کو گالی دی گئی لیکن وزیراعظم کے ہونٹ ابھی تک سلے ہوئے ہیں۔
طاہرالقادری نے کہا حکمرانوں کے کرپٹ نظام کو چیلنج کیا تو 14 لاشیں گرا دی گئیں۔ آج فیصلہ کن معرکے کی تاریخ دینے کا اشارہ بھی دیا۔
سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا انٹیلی ایجنس رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب اور فیصل آباد انتہا پسندی کے گڑھ بن چکے۔ پنجاب حکومت آپریشن کی اجازت نہیں دے رہی۔