لاہور (وقائع نگار) مشہور شاعر، کالم نگار، سماجی و سیاسی شخصیت ملک محمد جمشید اعظم نے کہا ہے کہ جس طرح کل پاکستان کو داخلی و خارجی خطرات تھے اُسی طرح آج بھی امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور انڈیا بھی پاکستان کوزک پہنچانے کی تاک میں ہیں۔
پاکستان کے قیام اور حفاظت میں جن شہداء کی قربانیاں ہیں ان سب کو یاد رکھنا چاہئے کیونکہ جو قومیں شہداء اور محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ ماضی کا حصہ بن جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں مختلف صحافیوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اُن کا مزید کہنا تھاکہ انڈیا پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جو گولیاں برسا رہا ہے وہ اُس کو بہت مہنگی پڑے گی، کیونکہ وہ پاکستانی قوم کے 1965ء کے جذبے کو بھول چکا ہے۔