پاکستانی انٹرنیشنل بانڈ میں امریکی سرمایا کاروں نے دلچسپی ظاہر کردی، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

نیویارک (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی انٹرنیشنل بانڈ میں امریکی سرمایا کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، کل تک اس سلسلے میں اچھی خبرآئے گی۔

وہ مسلم لیگ (ن ) کے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سرمایاکاروں نے انٹرنیشنل بانڈمیں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایاکاری کی پیشکش کی ہے، عالمی بینک میں 7 سوملین ڈالرکے پروگرام مئی کے آخر میں منظور کیے جائیں گے، پاکستانی معیشت مثبت راہ پراستوارہورہی ہے۔