پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال
Posted on August 7, 2017 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Internet Service
اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہونے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز دو دن پہلے اس وقت متاثر ہوئی تھیں جب سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ لائن میں خرابی پیدا ہوئی ۔
پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کنسورشیم نے زیر آب انٹرنیٹ لائن کی خرابی دور کردی ہے۔
پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق 2018 تک پانچویں انٹرنیٹ کیبل کو یقینی بنایا جائے گا، پانچویں کیبل کی لینڈنگ کا مقام گوادر پورٹ ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com