اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحالی میں 15 سے 20 روز لگ سکتے ہیں۔ سب میرین کیبل سی می وی فور کی مرمت کاکام جاری ہے جبکہ جمعے کو سب میرین کیبل آئی می وی کی مرمت کاکام مکمل کر لیا گیا۔
جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 19 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد تک ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سب میرین کیبل کی خرابی سے ایشیا اور یورپ میںانٹرنیٹ سروس متاثرہوئی تھی۔
کیبل کی خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ صرف 19 فیصد رہ گئی تھی۔ سب میرین کیبل سی می وی فورکی مرمت کاکام مکمل ہونے میں مزید 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔