پاک ایران اتحاد کے ذریعے دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے، ارشاد احمد بھٹو، نور سحر، میڈم روبینہ
Posted on June 19, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حال کر کے عوامی اعتماد کے ساتھ ایران کا صدر منتخب ہونے پر آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف کی جانب سے ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما کنور ارشد علی خان، سمیع الباری، ارشاد احمد بھٹو، محمد فاروق قریشی، تحقیق احمد خان عرف پیارے بھائی، نور سحر، میڈم روبینہ، عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ اور لانڈھی حلقہ PS-128 سے آل پاکستان مسلم لیگ و پرویز مشرف کے حمایت یافتہ امیدوار برائے سندھ اسمبلی محمد رئیس نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر حسن روحانی کی صدارت میں پاکستان و ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
دونوں دہشتگردی کے خلاف دونوں ممالک کا باہمی اعتماد و تعاون خطے کو پر امن بنانے اور سامراجی قوتوں کی چیرہ دستیوں سے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور پاکستان و ایران باہمی اتحاد کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دے کر خطے کو پر امن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے جبکہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل درآمد کے ذریعے دونوں ممالک میں معاشی خوشحالی و ترقی کے نئے دور کا آغاز بھی ہو گا جو دونوں ممالک کے عوام کو مطمئن و آسودہ بنا دے گا۔