پاک ایران سرحد پر راہ داریاں، مارکیٹس قائم کی جائیں گی، خرم دستگیر

Khurram Dastgir

Khurram Dastgir

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک ایران مشترکہ سرمایہ کاری کمیٹی کے قیام کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت سمیت دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمت پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ سرحد پر راہ داریاں اور مارکیٹس قائم کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں ایرانی وزیر خزانہ ڈاکٹر علی طیب کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹوں کے قیام کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

گوادر چاہ بہار مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاک ایران باہمی تجارت میں حائل روکاٹوں کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بینادوں پر کام کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خزانہ نے کہا کہ ابتدائی طور پر چار بارڈر مارکیٹیں قائم کی جا سکتی ہیں جن کی تعداد کو مزید بڑھایا جاسکے گا۔