تہران (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے دورہ تہران کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی مذہبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں اور دونوں ملکوں کو ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز ایران پہنچے تھے اور ان کے ہمراہ کئی وفاقی وزرا، مشیران اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی ہیں۔