پاکستان(جیوڈٰیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح آج ہو رہا ہے ۔پندرہ ماہ میں مکمل ہونے والے اس منصوبے سے پاکستان کو یومیہ پچھہتر کروڑ کیوبک فٹ گیس دستیاب ہو گی۔
پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کا منصوبے کا افتتاح آج پاک ایران سرحد پر ہو گا۔اس حوالے سے پہلا وفد ایران پہنچ گیا جس میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم بھی شامل ہیں ، ڈاکٹر عاصم کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج ایران پہنچیں گے ۔
ڈاکٹر عاصم کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ اس سے دو ہزار میگا واٹ بجلی بھی پیدا ہو گی ۔ تقریب میں شرکت کیلئے آٹھ ممالک کے رہنماں کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
وسط ایشیاکے ممالک، گلف کارپوریشن کونسل، افغانستان اورچین کوبھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پندرہ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔