پاکستان اور ایران کا مشترکہ اقتصادی کمیشن بنانے پر اتفاق

Pakistan And Iran

Pakistan And Iran

واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان اور ایران نے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیشن بنانے پر اتفاق کر لیا، وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تہران کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ولڈ بینک اور انٹرنیشنل مانٹری فنڈ کے اجلاس میں ملاقات کی، جہاں دونوں وزرا کے درمیان باہمی امور پر بات چیت کی گئی،پاکستان اور ایران نے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے جوائنٹ اکنامک کمیشن بنانے پر رضامندی ظاہر کی، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے گوادر سے نوابشاہ تک سات سو کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی ہے اور پاکستان مالی ضروریات کے لئے کئی متبادل ذرائع پر غور کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر نے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں مزید منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔