پاک ایران صدور نے گیس منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا

Iran Gas Project

Iran Gas Project

ایران(جیوڈیسک) پاکستان اور ایران کے صدورنے پاک ایران گیس منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔تقریب کا انعقاد پاک ایران سرحدی علاقے چاہ بہار میں کیا گیا ، سنگ بنیاد کی اس تقریب میں عرب ممالک کے نمائندوں سمیت عراق سے بھی ایک وفد نے شرکت کی۔

ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے بنائے جانے والے اس پر وجیکٹ کے منصوبے سے پاکستان کو75کروڑ مکعب فٹ گیس ملے گی۔ ایران نے اپنی حدود سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کے حصے کا بیشتر کام پہلے ہی مکمل کر لیا ہے جبکہ پاکستانی حصے کی لمبائی 750 کلومیٹر ہے جس پر کام کا آغاز کیا جائیگا۔