پاک ایران تعلقات کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بیان خوش آئند ہے، حاجی بشارت

Qamar Javed Bajwa

Qamar Javed Bajwa

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین حاجی بشارت علی رحمانی وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ، جنرل کونسلرز ذولفقار قریشی، عرفان شاہ ،محمد سجاد نے کہا کہ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کابیان خوش آئند ہے۔

ایران،افغانستان سمیت تمام برادراسلامی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ اوربھارت ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بیرونی قوتیں افغانستان کو پاکستان کا مخالف اور دشمن بناناچاہتی ہیں۔ان حالات میں ہماری سول اور عسکری قیادت کو اس سلسلے میں حکمت ودانائی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے۔تمام ملک دشمن عناصر قومی سلامتی کے خلاف متحد ہوچکے ہیں۔افغانستان کی حکومت کو یہ احساس دلاناضروری ہے کہ وہ بھارت اور امریکہ کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔خطے میں پائیدار امن کے لیے ایران،افغانستان،سعودی عرب،ترکی،چین اور روس کو اپنا پھرپور انداز میں مثبت کردار اداکرنا چاہئے۔

جب تک بھارت کی ”را”،امریکا کی سی آئی اے اور اسرائیل کی موساد کاگٹھ جوڑ ختم نہیں کردیاجاتا جنوبی ایشیامیں امن کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ جنوبی ایشیا میں طاقت کاتوازن خراب کرنے کے لیے بھارت کواُکسارہا ہے۔

ہندوستان بھی امریکی مفادات کی تکمیل کے لیے افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے لیے مسائل پیداکررہا ہے۔افغان قیادت کو بھارتی سازشوں سے بچنا چاہئے۔حاجی بشارت علی نے اس حوالے سے مزیدکہاکہ پاک ایران اور پاک افغان تعلقات ایک دوسرے کی نظریاتی اساس اور تعمیری بنیادوں کومضبوط کرتے ہیں۔

کچھ دشمن قوتیں پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنا چاہتی ہیں۔ان کی سازشوں کوناکام بنانے کے لیے ہنگامی سطح پر عملی اقدمات کرنا ضروری ہیں۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 031234828367