تہران (جیوڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے سکیورٹی معاہدے کی توثیق کردی۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کے اس معاہدے کی ایرانی پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے منظوری دی۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت، ان کے تعاقب اور ان کے خلاف کارروائیوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، یہ سیکیورٹی معاہدہ بین الاقوامی پولیس کے قوانین اور دونوں ملکوں کے متعلقہ قوانین کی بنیاد پر کیا جائے گا۔