پاکستان عراقی فضائیہ کو تربیت فراہم کرے گا

Pakistan, Iraq Air Force

Pakistan, Iraq Air Force

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عراقی فضائیہ کو تربیت فراہم کرے گا، پاکستان اور عراق کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان عراقی فضائیہ کو تربیت فراہم کرے گا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف نے عراقی فضائیہ کے کمانڈر جنرل انور حماد امین احمد احمد سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان عراقی فضائیہ کو تربیت اور تعمیر کے شعبوں میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو برادر اسلامی ملکوں کے ہوا بازوں کو تربیت فراہم کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں بنائے جانے والے سپر مشاق تربیتی طیارے بھی عراقی فضائیہ کو فراہم کریگا۔