پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا اظہار

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرنے والوںکو بھارتی ایجنٹ قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کہا کہ کمزورومحروم طبقات اور چھوٹے صوبوں کو حق کی آواز اٹھانے پر غدار قراردیئے جانے کی اسی روایت کی وجہ سے ہی پاکستان آج پیچیدہ مسائل و مصائب اور عدم استحکام سے دوچار ہے۔

مگر روایتی سیاستدان آج بھی ملک وقوم کے مفاد میں فیصلوں کی بجائے سیاسی ‘ لسانی ‘ صوبائی ‘گروہی اور ذاتی مفادات کو قومی مفاد کا نام دیکر ان پر تحفظات کا اظہار کرنے والوں کو بھارتی ایجنٹ اور غدار قرار دینے کی روایت پر گامزن رہ کر ملک و قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں قومی مفادات سے دشمنی کے مترادف ہے اسلئے کسی بھی معاملے پر مظلوموں کو غدار یا بھارتی ایجنٹ قرار دینے کی روایت کا خاتمہ کرکے قومی معاملات پر چھوٹے صوبوں اور کمزور طبقات کے تحفظات کو سنجیدگی سے لینا اور انہیں دور کرکے قومی وحدت کو برقراررکھنا ہی وطن و قوم پرستی ہے جس کا ادراک و اظہار ضروری ہے ۔