پاکستان میں داعش کی موجودگی کا انکشاف فکر انگیز ہے‘ سولنگی اتحاد

ISIS

ISIS

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داعش کی پاکستان میں موجودگی سے انکار اور اس کا سایہ تک پاکستان پر نہ پڑنے دینے کا دعویٰ کرنے والوں کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں داعش کی بھرتیوں کے انکشاف اور بھرتی کاروں کی گرفتاری یقینا فکر انگیز ہوگی۔

ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ انہوں نے داعش نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے منظم منصوبہ بندی و حکمت عملی تیار کرکے اقدامات کا آغاز بھی کردیا ہوگا۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی نے داعش کیلئے بھرتی کاروں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خفیہ اداروں اپنے فرائض کی بجا آوری میں انتہائی فعال ہیں اور ان کی کارکردگی و دیانتداری ہر قسم کے شکوک و شبہات سے بالاتر ہے۔

مگر پھر بھی قوم ان اداروں کی جانب سے پاکستان میں داعش کی موجودگی سے انکار اور داعش کا سایہ تک پاکستان پر نہ پڑنے دینے کے دعوے کے بعد پاکستان میں داعش کی موجودگی کا انکشاف عوام کیلئے تحیر خیز وافسوسناک ہی نہیں بلکہ فکر انگیز بھی ہے کیونکہ پاکستان طالبانائزیشن اور خود کش دہشتگردی کے بعد اب داعش جبر خیزی سے دوچار ہونے کا متحمل نہیں ہے۔