اسلام آباد (جیوڈیسک) نواز شریف استعفیٰ دیں ، عمران خان نے پھر مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں تحقیقاتی ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں، کمیشن بن گیا تو، آزادانہ کیسے کام کرے گا۔
کمیشن بنانے سے متعلق دو ، دن بعد بتائیں گے ، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں کہا تمام ریکارڈ موجود ہے ، عدالت میں کہتے ہیں، بیان سیاسی تھا ، ریکارڈ موجود نہیں ، اصولی بات ہے پہلے نواز شریف استعفیٰ دیں پھر تحقیقات ہوں۔
عمران خان نے مطالبہ کر دیا ، کمیشن بنایا جائے یا نہیں دو دن بعد بتائیں گے ، چاہتے ہیں عدالت خود ہی فیصلہ کرے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے وزیر اعظم کے وکیل ایک بھی سوال کا جواب نہ دے پائے ۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے شریف فیملی نے گلف اسٹیل کا خسارہ تسلیم کر لیا، باقی باتیں بھی مان جائیں گے۔