پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنیوالی ہر قوت کا مقابلہ کرینگے، محمد ذکاء اﷲ

گوجرانوالہ: پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنیوالی ہر قوت کا مقابلہ کرینگے، پاسبانِ اہلسنت کے زیر اہتمام 12اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہونیوالی تاریخ ساز سنی امن کانفرنس لادینی نظریات کی یلغار کو روکنے اور قیام امن کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار پاسبان اہلسنت کے مرکزی صدر صاحبزادہ محمد ذکاء اﷲ رضوی نے جامع مسجد غوثیہ کھیالی میں لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہونیوالی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ علماء کرام اور اہلسنت تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنی امن کانفرنس، راولپنڈی راولپنڈی میں ملک بھر کے علماء و مشائخ اور سنی تنظیموں کے قائدین بھرپور شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے حقوق کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دینگے۔ مساجد، مزارات کا تحفظ آخری دم تک کرینگے۔ تحریک پاکستان سے لیکر ملک و ملت کے استحکام اور قیام امن کیلئے ہمارے بزرگوں، علماء و مشائخ اہلسنت نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔