پاکستان اسلامی نظریاتی مملکت ہے اور اس کا تشخص بھی اسلامی ہے، اویس نورانی صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر لیا گیا، مشائخ و اکابرین کی انتھک محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر کر آیا،تحریک پاکستان کا ہر کارکن خانقاہ، مدرسہ، مسجداور درگاہ سے وابستہ تھا، جن لوگوں نے پاکستان بنانے کی مخالف کی آج وہ پچھتا رہے ہیں اور خود کو پاکستان بنانے والوں میں شامل کرنے کے لئے جھوٹی بات کرتے ہیں،کراچی سے کشمیر تک علماء اہل سنت اور اکابرین اپنے مریدوں اور شاگردوں کے ساتھ نکلے اور قائد اعظم کی مسلم لیگ کا ہر اول دستہ بنے،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پھر سے علماء و مشائخ نکلیں اور قوم کی رہنمائی کا کردار ادا کریں۔

جمعیت علماء پاکستان وہی جماعت ہے جسے مولانا نعیم الدین مرادآبادی، مولانا حامد بدایونی، مولانا حامد علی خان، شاہ عبدالعلیم صدیقی، مولانا ابو الحسنات قادری، غزالی زماں سید احمد سعید شاہ کاظمی اور خواجہ قمرالدین سیالوی علیہ رحمہ نے بنایا، آج ان اکابرین کی اولادیں اس جماعت کی قیادت کر رہی ہیں، نظام مصطفیۖ کے نفاذ، مقام مصطفیۖ کے تحفظ اور ختم نبوت ۖ کے دفاع کے لئے اہل سنت کے نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ جمعیت علماء پاکستان کا دست و بازو بنیں اور تحریک نظام مصطفیۖ کا حصہ بنیں، کراچی میں میلاد لنبیۖ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریاتی مملکت ہے اور اس کا تشخص بھی اسلامی ہے، اس ملک کی بنیادوں میں اہل سنت کا خون اور آزادی کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں ہیں۔

قائداعظم محمد علی جناح کا نظریہ بھی محفل میلاد النبیۖ بنانے والوں کے ساتھ تھا،مولانا حامد بدایونی اور مولانا شاہ عبدالعلیم صدیقی قائد کے دست راس تھے،محافل میلاد مصطفیۖ کردار مصطفی و فکر مصطفیۖ یعنی نظام مصطفیۖ کے ذکر کے بغیر نا مکمل ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں اہل سنت کا ووٹ صرف جے یو پی کے لئے ہے، قومی سیاست 90کی سیاست کا رخ کر رہی ہے، دائیں اور بائیں بازوں کی سیاست ہوگی، مذہبی جماعتیںبڑے اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہیں، اس بار مذہبی جماعتوں کے ساتھ چھوٹی سیاسی جماعتیں بھی حصہ بنیں گی،قوم کا مستقبل روشن صرف اس صورت میں ہوگا جب پارلیمنٹ میں مذہبی جماعتوں کے ارکارن کی اکثریت ہوگی، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ قادیانی ایجنڈے کے خلاف تحریک کا آغاز کرینگے،سندھ اسمبلی سے اسلام دشمن عناصر نکال باہر کرینگے، مشائخ و اکابرین جمعیت کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔

نورانی میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان