اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں وزیراعظم عمران خان نے اب سے کچھ دیر پہلے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئ سے فون پر گفتگو کی۔
پاکستان افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اس کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، ہمیں امید ہے کہ اس اہم ڈویلپمنٹ کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی۔