لاہور (جیوڈیسک) مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت الدعوۃ کا دو روزہ اجتماع آج شروع ہو رہا ہے ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری ہے۔
جماعت الدعوۃ نے مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے اپنے اجتماع کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اجتماع کے شرکا کے لیے خیمہ بستیاں بس گئی ہیں ، یہاں آنے والوں کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اِس سے پہلے کچھ عرصے کے دوران تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی بھی اپنے اجتماعات منعقد کرچکی ہیں لیکن اِس اجتماع کے مقاصد قدرے مختلف ہیں۔
جماعت الدعوۃ نے اپنے اجتماع کے شرکا کے لیے رہائش اور کھانے پینے کا انتظام تو مینار پاکستان کے اردگرد کیا ہے جبکہ جلسہ گاہ کے قریب گڈی گرائونڈ کو منتخب کیا گیا ہے جس کی سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اجتماع کے دوران ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے جو یہاں دوروز تک قیام کریں گے۔