پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 22 سالہ نوجوان کی ہلاکت کی شدید مذمت
Posted on October 23, 2016 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, بین الاقوامی خبریں, کشمیر, مقامی خبریں
Foreign Office Pakistan
اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں 22 سالہ نوجوان کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ نے شہید جاوید میر کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڈگام کے جاوید میر کو بھارتی فورسز نے شہید کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہید جاوید میر نے تو کبھی کسی احتجاج میں بھی حصہ نہیں لیا تھا اور وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی سے اب تک 150 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com