کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات ہمیشہ سے خوشگوار رہے ہیں اس طرح کی تقاریب سے ہم کو بھی دوسرے ممالک کے رہن سہن اور تہذیب وتمدن اور ثقافت سے آشنا ہونے کا موقع ملتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی قونصل خا نہ جاپان، کراچی کے جاپان معلوماتی اور ثقافتی مرکز میں جاپانی کیلنڈر نمائش 2015 ء کی تقریب میں صدارتی خطاب میں کیا۔ کراچی میں مقیم قونصل جنر ل آف جاپان آکیرا اووچی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جاپانی کیلنڈر کی نما ئش کے ذریعے ناظرین جاپان کے حیرت انگیز پہلووں کو دیکھیں گے اور سراہیں گے۔