اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے امریکا کے متنازعہ انسداد دہشت گردی قانون ‘جاسٹا’ پر صدارتی ویٹو کو کالعدم قرار دئیے جانے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ ایک بیان کے مطابق “پاکستان ،امریکی کانگریس کی جانب سے خودمختار ریاستوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اجازت دینے سے متعلق بل پر صدارتی ویٹو کو کالعدم قرار دئیے جانے پر تحفظات رکھتا ہے۔”
بیان میں یاد دلایا گیا ہے کہ “یورپ اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک اس بل پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں اور پاکستان پہلے بھی امریکا کے داخلی قانون کےبیرون ملک اطلاق پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرچکا ہے۔”