پاکستان میں جولائی سے اپریل تک ایک لاکھ 12 ہزار 470 گاڑیاں فروخت

Vehicles

Vehicles

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تااپریل2014) کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ کاروں بشمول لائٹ کمرشل وہیکل، وینز اور جیپوں کی فروخت 3.8 فیصد کے

اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 470 یونٹس رہی۔ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے میں کاروں کی فروخت 1 لاکھ 8 ہزار 334 یونٹس رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کاروں کی فروخت اپریل 2013 کے مقابلے میں2 فیصد زائد رہی، اپریل 2014 کے دوران کاروں کی فروخت 12 ہزار 250 یونٹس رہی۔

جبکہ اپریل 2013 میں کاروں کی فروخت 12 ہزار 11 یونٹس رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2014 کے مقابلے میں اپریل 2014 کے دوران کاروں کی فروخت معمولی کم رہی، مارچ میں 12 ہزار 269 کاریں فروخت کی گئی تھیں۔