کراچی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے حکومت پاکستان کو جولائی تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی تک پاکستان میں معاملات طے نہ ہوئے تو پابندی لگادیں گے، آئی او سی حکام کا کہنا ہے۔
کہ پاکستان نے اسپورٹس پالیسی پر نظر ثانی کے وعدے پر اب تک عمل نہیں کیا، لہٰذا حکومت پاکستان کو سنجیدگی کے ساتھ آخری موقع دیا ہے کہ وہ اپنے معاملات درست کرلے اور پانے وعدے پر عمل کرلے۔ واضح رہے کہ آئی او سی سے حکومت پاکستان نے رابطہ کرکے معاملہ پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔