نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم بھر پور فارم میں ہے۔
جس نے دوسرے وارم اپ میچ میں ملائیشیا کو 0-2سے شکست دیدی۔ نئی دہلی کے دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں گرین شرٹس نے ملائیشیا جونیئرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عمیر نے تیرہویں اور دلبر حسین نے بیالیسویں منٹ میں گول کیے۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 6 دسمبر سے شروع ہو گا، پاکستان ٹیم افتتاح کے دن مصر سے مقابلہ کرے گی۔