پاکستان میں انصاف و مساوات ممکن نہیں ہے آل پاکستان مسلم لیگ
Posted on July 12, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے 2011ء کے امریکی ایبٹ آباد آپریشن کی ذمہ داری بھی درپردہ طور پرمشرف کے سر ڈالنے کی کوشش پر احتجاج کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے اپنی میڈیا کانفرنس میں کہا ہے کہ آرمی چیف کیخلاف سازش کے ذریعے آئین شکنی کے مرتکب ہونے والے نوازشریف فوج کی جوابی کاروائی کی وجہ سے اقتدار سے محرومی اور ڈیل کے ذریعے جلاوطنی پر مجبور ہوئے اسلئے وہ اور ان کی سیاسی جماعت ورفقاء اس وقت کے آرمی چیف مشرف اور فوج کے دشمن بن چکے ہیں۔
اور 12اکتوبر کو گزٹ نوٹیفکیشن کے بغیر آرمی چیف کی معزولی و ٹی وی اعلان کی آئین شکنی کے جرم کی پردہ پوشی کیلئے مشرف کو کسی بھی طرح غدار قرار دلانا چاہتے ہیں جس میں مشرف مخالف منصف اور فوجی بھی ان کے ساتھ ہیں اور سب مل کر آئین کی تشریح کے نام پر آئین کی ہی دھجیاں اڑارہے ہیں اور چونکہ اختیار اقتدار اور انصاف سب ہی مشرف مخالفوں کے پاس ہے اسلئے انصاف و مساوات ممکن دکھائی نہیں دے رہا اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر 1956ء کی غداری کے ذمہ داروں سے 2007ء تک سب کا محاسبہ اور سب کے ساتھ انصاف کرکے غیر جانبداری اور آئین و قوانین کی عملیت کا ثبوت دیا جائے۔