پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام وکلاء تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس گردی پر بھر پور احتجاج کریں گے
Posted on August 27, 2013 By Tahir Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام وکلاء تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس گردی پر بھر پور احتجاج کریں گے، ان خیالات کا اظہار انصاف لائرز فورم ضلع گوجرانوالہ کے صدر رضا شاہنواز بٹر ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چودھری علی رضا بٹر، یاسر سلیم سیکرٹری جنرل، رضوان ہمایوں گورائیہ، محمد نسیم بٹ، چودھری شوکت محمود، لیاقت علی سلہریا، رضوان وڑائچ، فرحان توکل، محمد اعظم رانا و دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار اور تشدد کا نشانہ بناکر اپنا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے حق وسچ کی آواز دبایا نہیں جاسکتا حکومت کارکنوں اور سیاسی جماعتوں سے جمہوری حق چھیننا چاہتی ہے جس کے خلاف وکلاء برادری بھر پور احتجاج کرے گی اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے، رضا شاہنواز بٹر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک وقوم سے مخلص نہیں آمرانہ طرز عمل سے پوری قوم حکومت سے پریشان ہے اور نجات چاہتی ہے۔