پاکستان کبڈی ٹیم سیمی فائنل مقابلوں میں آج ان ایکشن

Pakistan Kabaddi Team

Pakistan Kabaddi Team

بھٹنڈا (جیوڈیسک) کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں سیمی فائنل مقابلوں میں آج ان ایکشن ہوں گی۔

پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کے عالمی مقابلوں کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اِن ایکشن ہو گا۔ بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں خواتین ایونٹ میں قومی کبڈی ٹیم کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کا ٹکرائو پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے ہو گا جبکہ مردوں کے مقابلوں میں قومی پہلوان آج امریکہ کے مد مقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں مردوں کی پاکستانی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ اس سے پہلے پاکستان، انگلینڈ سمیت کینیڈا، ڈنمارک، سیرا لیون اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو زیر کر چکا ہے۔