کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی نومنتخب صدر کو مبارکباد

Kalmst Council Pakistan

Kalmst Council Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان ،چئیرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر،صدر خواتین ونگ پروفیسررفعت مظہر، صدر انٹرنیشنل ونگ کفایت کھوکھر،جنرل سیکرٹری فیصل علوی،پنجاب کے صدرحافظ جاوید الرحمن قصوری،جنرل سیکرٹری پنجاب مرزا عارف رشید ،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ذیشان انصاری، اور انفارمیشن سیکرٹری پنجاب ملک ساجد اعوان نے صدارتی انتخابات میں جناب ممنون حسین کو بھاری اکثریت سے صدرپاکستان منتخب ہونے پر کالمسٹ کونسل کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میںسینئر نائب صدرعقیل خان نے اْمید ظاہر کی کہ نومنتخب صدرپاکستان ،قومی یکجہتی کے فروغ، جمہوریت کے استحکام، صوبوں کے درمیان بہترتعلقات کے قیام،معیشت کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمہ اور لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔

عقیل خان سینئرنائب صدر سی سی پی نے کہاکہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نومنتخب صدر پاکستان جناب ممنون حسین کا عہدہ بھی غیر سیاسی ہے۔ ممنون حسین پورے پاکستان کے عوام کے صدر ہیں اور وہ درمیانی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ غریب عوام کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی بھلائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔